متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 15477
کیا
درود ابراہیمی تمام درود سے افضل ہے چاہے درود تنجینا ہو یا کوئی بھی درود؟ (۲)کیا درود پاک ہر حال میں قبول ہوتا ہے کیوں
کہ ہر عبادت کے قبول ہونے کی کوئی ضمانت نہیں لیکن کیا درود پاک کی ہے؟
کیا
درود ابراہیمی تمام درود سے افضل ہے چاہے درود تنجینا ہو یا کوئی بھی درود؟ (۲)کیا درود پاک ہر حال میں قبول ہوتا ہے کیوں
کہ ہر عبادت کے قبول ہونے کی کوئی ضمانت نہیں لیکن کیا درود پاک کی ہے؟
جواب نمبر: 1547731-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1585=1305/1430/د
(۱) جی ہاں، درود ابراہیمی تمام درودوں سے افضل ہے۔
(۲) جی ہاں درود شریف کی قبولیت کا خصوصی وعدہ ہے او رجس دعا کے ساتھ درود شریف ملایا جاتا ہے اس دعا کی قبولیت کا بھی وعدہ ہے۔ حدیث میں ہے عن عمر بن الخطاب قال إن الدعاء موقوف بین السماء والأرض لا یصعد منہا شيء حتی تصلّي علی نبیک (صلی اللہ علیہ وسلم) مشکاة شریف: ۸۷․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
كیا اذكار واعمال كا ثواب باقی ركھنے كے لیے نیت كرنا ضروری ہے؟
8673 مناظرجانور وں کی نگہداشت میں کمی رہ جائے تو اس کی تلافی کیسے ہوسکتی ہے؟
3040 مناظرحضرت
آپ مجھ کو کوئی دعا اور وظیفہ دے دیں تاکہ اللہ میرے لیے میرا کرایہ کا بزنس بطور
مکمل ملکیت کے خریدنا آسان بنادے کیوں کہ میں کرایہ ادا کرنے کی طاقت نہیں
رکھتاہوں۔ (۲)میں اور
میری بیوی کالے جادو کے زیر اثر ہیں تعویذ کے بہت سارے علاج کے بعد تھوڑا اچھا ہوا
لیکن آج بھی ہفتہ میں ایک دن وہ پاگل کی طرح ہوجاتی ہے۔ وہ گزشتہ سات سال سے برقعہ
میں رہتی ہے، پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہے، منزل پڑھتی ہے اور کچھ دوسری دعائیں بھی
پڑھتی ہے۔ الحمد للہ میری بچی عالمہ ہے اور دوسری لڑکی دارالعلوم میں ہے۔ میرے
لڑکے کے لیے دعا کریں وہ بھی دارالعلوم جارہا ہے جس کا افتتاح شیخ زکریا رحمة اللہ
علیہ نے کیا تھا۔ (۳)اگر
ہم مکان تبدیل کرلیں تو کیا اس سے اچھا ہوجائے گا۔ ایک عرب عالم نے ہم سے کہا کہ
اگر ہم اس کا معنی (تعویذ جو کہ عدد کے ساتھ بنایا جاتا ہے) نہیں جانتے ہیں تو تعویذ
شرک ہے۔ ایک ہندوستانی عالم نے منی میں ہم سے کہا کہ تم گارڈن کے درخت کاٹ ڈالو اسی
وجہ سے پریشانی ہوتی ہے ۔کبھی میرا لڑکا جس کی عمر سولہ سال ہے ناراض ہوجاتا ہے۔
ہم سب منزل پڑھتے ہیں۔ برائے کرم ہمارے لیے دعا کریں او رہماری رہنمائی فرماویں۔
مجھے
ہکلانے کی شکایت ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں، میں دعا [ربی اشرح لی صدری․․․․․پڑھتی ہوں ہر فرض نماز
کے بعد سات مرتبہ۔ مگر کچھ افاقہ نہیں ہورہا ہے۔ آپ برائے کرم مجھ کو کوئی دعا یا
کوئی وظیفہ بتلائیے کتنا بھی لمبا ہو یا مشکل ، میں ان شاء اللہ پوری کوشش کروں
گی۔ میں کبھی یہ دعا بھی پڑھتی ہوں: [انی مسني الضر و أنت أرحم الراحمین (انبیاء)] کیا یہ پڑھنا ٹھیک ہے؟
برائے کرم اور دعا اور علاج بتلائیے اور میرے لیے دعا کیجئے۔
جناب میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بڑے بھائی نے ایم بی اے کیا ہے اور وہ تین سال سے نوکری کے لیے درخواست دے رہے ہیں مگر کہیں سے بھی ان کو مثبت جواب نہیں مل رہا ہے۔ کسی جگہ سے بھی انٹرویو کے لیے بلاوا نہیں آتا۔ جناب میرے بھائی کی پانچ ماہ بعد شادی ہے جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہیں۔ میرے گھر والوں کو اور خود بھائی کو بھی یہ محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی رکاوٹ ان کی نوکری کے سلسلہ میں ہے۔ میں آپ کو اللہ تعالی کی امید پر لکھ رہی ہوں۔ اپنے جواب کی منتظر ہوں۔ کوئی دعا عنایت فرمائیں جس کے وسیلہ سے میرے بھائی کی پریشانی دور ہوجائے۔ میری والدہ کا نام خالدہ ابرار ہے اور بھائی کا نام سید عظمت عظیم ہے۔ اللہ آپ کو اجر و ثواب عنایت فرماوے۔ دعاؤں کی طالب
2595 مناظرمیرے والد کو بلڈ پریشر کی شکایت ہے، براہ کرم، کوئی قرآنی آیت بتائیں جسے پڑھ کر بلڈ پریشر نارمل رہے۔
7420 مناظرمیرا بھائی پچھلے تیرہ سال سے بے روزگار ہے۔ ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی ہے۔ تیرہ سال پہلے اپنی پھوپھی زاد بہن سے شادی ہوئی تھی۔ شادی پر ماں اور چھوٹی بہن راضی نہیں تھیں۔ شادی سے پہلے نوکری کررہا تھالیکن شادی کے بعد روزگار ایک دن بھی نہیں کرسکا۔ تین بچوں کا باپ ہے، کافی مشکلات کا شکار ہے۔ مختلف عاملوں نے بتایا کہ اس پر گھر والوں نے زبردست قسم کا جادو کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے روزگار میں مشکلات ہیں۔ ایک دو جگہ نوکری کی وہ صرف دو مہینے بعد خود بخود کسی وجہ سے ختم ہوجاتی ہے۔ پانچ وقت کا نمازی ہے۔ منزل وغیرہ بہت پڑھی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کوئی حل بتائیں۔ جس سے روزگار کا مسئلہ حل ہوجائے۔
2432 مناظرشریعت
کے لحاظ سے کوکا کولا اور پیپسی پینا کیسا ہے، کیوں کہ میں نے سنا ہے کہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ایسا پانی جس کے آر پار نظر نہ آتا ہو نہیں
پینا چاہیے، کیا ایسا ہے؟ (۲)میری
ایک خالہ ہیں جن کے ساتھ ہمارے تعلقات تین سال پہلے تک بالکل ٹھیک تھے پھر میری
خالہ کے شوہر او رمیری خالہ کی بیٹی نے کچھ لوگوں کی باتوں میں آکر ہماری فیملی کے
ساتھ ایسا کچھ کردیا کہ ہماری بدنامی ہوتے ہوتے بچی۔ خیر اللہ کے کرم سے میری
فیملی پر کوئی حرف نہیں آیا۔ اور ہم نے تقریباً ان کو معاف بھی کردیا۔ لیکن تین
سال سے آنا جانا بند تھا کہیں مل گئے تو بات کرلی ورنہ نہیں۔ تو بات یہ ہے کہ ان
تین سالوں میں مجھے بے شمار دفعہ خواب آیا کہ میں ان کے پرانے گھر میں ہوتا ہوں
اور وہاں میری خالہ کی فیملی کے کسی نہ کسی فرد کا کوئی نقصان ہورہا ہوتا
ہے۔حالانکہ ان کو وہ گھر تبدیل کئے ہوئے بہت عرصہ ہوگیا ہے لیکن اب بھی مجھے ان کے
اسی گھر کا خواب آتا ہے اور اس میں کچھ نہ کچھ نقصان ہی ہورہا ہوتا ہے۔ خیر پچھلے
دنوں ہم لوگ ان سے راضی ہوگئے۔ (۳)آپ
برائے مہربانی مجھے کوئی چھوٹا سا اور آسان وظیفہ بتائیں جس کا ذکر کرکے مجھے سکون
حاصل ہواور میری مشکلات ختم ہوں۔
اگر کوئی غیر مسلم السلام علیکم کہے تو اس کو وعلیکم السلام کہنا جائز ہے یا نہیں؟
3206 مناظرگذشتہ ہفتہ میر ۳۰۰۰/ درہم کھوگئے ہیں۔ میراشک ہے کہ پیسہ میریکمرہ سے چرائے گئے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتاہے کہ وہ پیسے مجھ سے کہیں باہر گر گئے ہیں، میں سمجھ نہیں پارہاہوں۔آ پ مجھے کوئی دعا یا عمل بتادیں جس سے میرے پیسے واپس مل جائیں۔ میں کسی پر الزام نہں لگا نا چاہتاہوں بنا کسی ثبوت کے۔ میری مدد کریں۔
2247 مناظر