• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 608424

    عنوان:

    درپیش مشکلات سے چھٹکارا کیسے پایا جائے؟

    سوال:

    سوال : میں انیس سالہ لڑکی ہوں۔ ہم لوگ پانچ لوگ ہیں دو بہنیں اور ایک بھائی ۔ میں نے ستمبر میں ڈاکٹری کا ٹیسٹ دیا تھا جو کہ میں پاس نہیں کرسکی۔ میں اور میرے بہن بھائی جتنی بھی محنت کریں ویسا امتحان کا نتیجہ نہیں ملتا۔ اور کچھ مہینوں سے پڑھنے کا بالکل دل نہیں کرتا۔ جیسے ہی پڑھائی کے لئے بیٹھو عجیب کیفیت ہوجاتی ہے ۔ دل پورا اچاٹ ہوجاتا ہے ۔ میرے پورے گھر والے جس بھی کسی اچھے کام کی امید سے نکلتے ہیں ہمیشہ ناکام ہی لوٹتے ہیں۔ جو کرنے کی ٹھانو وہ کبھی پورا ہوتا ہی نہیں ہے ۔ عجیب قسم کا کسی بھی وقت دماغ کے حصے میں درد ہونے لگتا ہے ۔ کچھ مہینے قبل اتنا شدید درد اٹھا کے آنکھوں کے آگے سب دھندلا دھندلا دکھنے لگا تھا اور چبانے میں بھی ایک اذیت سے دو چار ہونا پڑا تھا۔ میری بہن نے دسویں کا امتحان دیا تھا جتنی محنت تھی اس سے آدھی بھی پرسنٹیج بھی نہیں ملی۔ میرا خود کا بھی انٹر کا ریزلٹ اتنا خراب آیا ہے جبکہ میں دیکھ کے بھی حیران ہوں۔ آگے میں بڑھنا چاہتی ہوں لیکن برے برے وسوسے آتے ہیں کہ میں نہیں کرسکوں گی۔ میں نے طرح طرح کے برے خواب دیکھے ہیں۔ واضح اندھیرا، تعویزات اور جان پہچان کی ایک خاتون۔ آپ سے گزارش ہے میرا یہ مسئلہ حل کردیں۔ آپ کی مہربانی ہوگی۔ پڑھاء میں دل لگانے اور آگے بڑھنے کی جستجو کے لئے مجھے کوئی وظیفہ بتادیں۔ میں نے جو بھی نیا کام کیا یا کرنے کا سوچا سب میں ناکام ہوگئی ہوں۔ آپ جلد از جلد میری مدد کردیں۔

    جواب نمبر: 608424

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 697-483/H=05/1443

     گناہوں سے بچنے میں پوری کوشش جاری رکھیں، اعمال صالحہ کا اہتمام کرتی رہیں، تمام آدابِ دعاء کو ملحوظ رکھ کر دلسوزی کے ساتھ اپنے اور اپنی بہن نیز دیگر سب کے حق میں دعاء کیا کریں خاص طور پر نمازوں کے بعد اور سونے سے قبل سورہٴ الم نشرح اور سورہٴ قریش سات سات مرتبہ اول و آخر درود شریف سات سات دفعہ پڑھا کریں۔ بہشتی زیور، تعلیم الدین، حیوة المسلمین، فضائل اعمال کو مطالعہ میں رکھیں اور ان کتابوں کے اپنے گھر میں سننے سنانے کا نظام بنالیں تو ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند