• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 171071

    عنوان: سجدے میں دعا مانگنا

    سوال: مولانا میں جاننا چاہ رہا تھاکہ جب سجدے میں دیا مانگنا ثابت نہیں ہے اور اللہ کے رسول جو سجدے میں دعا مانگتے تھے وہ نماز کے سجدوں میں تو وہ کون سی دعائیں ہیں جو سجدے میں مانگتے تھے اور بالخصوص کون سی نمازوں میں. برائے مہربانی تفصیل سے اصلاح فرمائیں، ساتھ ہی مولانا اپنی پریشانیوں سے نجات کے لئے، قرضوں سے نجات کے لئے بالخصوص والدہ مرحومہ کی مغفرت کئے خصوصی دعا کی درخواست کرتا ہوں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 171071

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1028-867/D=10/1440

    نفل نماز میں دعا ماثورہ کرنا جائز ہے۔

    اسی طرح نماز کے بعد نہیں دوسرے وقت میں سجدہ شکر کرنا اور اس میں دعاکرنا بھی جائز ہے صحابہ کرام کے عمل سے ثابت ہے۔ کسجود ابی بکر لفتح الیمامة وقتل مسیلمہ وسجود عمر عند فتح الیرموک وسجود علی عند رویة ذی العذبة قتیلاً بالنہر و روی انہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا اللہ ساعةً ثم خر ساجداً فعلہ ثلاث مرات ، وقال انی سألتُ ربی وشفعت لامتی فاعطانی ثلث امتی فخررت ساجداً شکراً لربی ثم رفعت رأسی فسالت ربی لامتی فاعطانی ثلث امتی الحدیث رواہ ابوداوٴد (حاشیة طحطاوی علی المراقی، ص: ۵۰۰) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند