• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 42280

    عنوان: دعا كے لیے

    سوال: عرض یہ ہے کہ ہم پانچ بھائی ہیں ہم پانچ بھائیوں میں دو بھائی کی شادی ہو گئی ہے اور تین بھائی رہتے ہیں اب ہم ان کے لئے رشتے کی بات کسی کے ساتھ کرتے ہیں تو وہ لوگ مان لیتے ہیں لیکن پھر بعد میں کہتے ہیں کہ آپ کا بھائی کام کرتا ہے یا نہیں تو ہم کہتے ہیں کہ وہ کالج میں انتظامیہ کا کام کرتا ہے.پھر بھی وہ رشتے کے لئے تیار نہیں ہوتے.ابھی ایک فیملی کے ساتھ بات جاری ہے.تو براہ کرم ایک ایسا وظیفہ بتا دیجئے کہ میرے بھائی کا رشتہ طے ہو جائے ۔

    جواب نمبر: 42280

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1762-1182/H=11/1433 ہرنماز کے بعد بھائی اور گھر کے افراد یَا وَدُوْدُ اکیس مرتبہ پڑھ کر دعا کیا کریں، اور یہی عمل تازہ وضو کرکے سونے سے قبل رات میں کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند