• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 145274

    عنوان: جنسی خیالات سے بچنے كا وظیفہ

    سوال: میں آپ سے یہ کہنا چاہتاہوں کہ میرے ذہن میں ہمیشہ جنسی باتیں آتی ہیں اور میں لڑکیوں کے بارے میں سوچتا رہتاہوں، معلوم نہیں کہاں سے یہ سب باتیں آتیں ہیں، میں پانچوں وقت کی نماز پڑھتاہوں اور دعا کرتاہوں کہ میرے ذہن میں یہ سب غلط باتیں نہ آئے ۔ براہ کرم، کوئی حل یا کوئی دعا بتائیں کہ میرے ذہن میں فحش باتیں نہ آئیں۔

    جواب نمبر: 145274

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 029-061/Sd=2/1438

    بغیر قصد و ارادہ کے خود بخود اس طرح کے خیالات کا آنا قابلِ مواخذہ نہیں ہے اور اس سلسلے میں آپ کا فکر مند ہونا خود دینداری کی علامت ہے ، آپ اس سے زیادہ پریشان نہ ہوں، اس کے بارے مطلق غور کرنا چھوڑ دیں، مسنون دعاوٴں کا خوب اہتمام کریں، جب بھی اس طرح کے خیالات آئیں، تو لا حول ولا قوة الا باللہ اور أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ لیا کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند