• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 610636

    عنوان: بیماری كے لیے شفا کا وظیفہ اور دعائیں

    سوال:

    سوال : مجھے نظر بد كے بارے میں پوچھنا ہے کہ کیا نظر بد سے کسی کو کینسر جیسی موذی بیماری ہو سکتی ہے اور اگر نظر کی وجہ سے یہ بیماری ہے تو کیا کوئی خاص دعا یا وظیفہ پڑھنا پڑے گا شفاء كے لیے یا نظر بد كے لیے جو دعائیں ہیں وہ پڑھنا کافی ہے؟ میری تین سال کی بیٹی كے لیے دعا کریں کہ اِس بیماری سے اسے مکمل شفا ہو جائے اور مجھے کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں اِس بیماری سے شفاء كے لیے اور نظر بد سے حفاظت کی بھی دعائیں بتائیں۔

    جواب نمبر: 610636

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 896-676/M=08/1443

     نظر بد سے كینسر جیسی بیماری ہونا‏، ناممكن نہیں لیكن حتمی اور یقینی طور پر یہ كہنا مشكل ہے كہ كینسر اسی سبب سے ہوا ہے‏، دعا ہے كہ اللہ تعالی آپ كی بچی كو ہربیماری سے مكمل شفاء عطا فرمائے (آمین)‏۔ سورہٴ فاتحہ سات مرتبہ پڑھ كر پانی پر دم كركے پلایا كریں‏، اور صبح و شام یہ دعا اللهم إني أعيذها بكلمات الله التامات من شر ما خلق اور معوذتین پڑھ كر پھونك دیا كریں اور كثرت سے يَا سَلاَمُ پڑھتے رہا كریں اور ہر نماز كے بعد خصوصی دعا كا اہتمام ركھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند