متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 43844
جواب نمبر: 43844
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 280-280/M=3/1434 تھوڑی سی ہمت کی ضرورت ہے، جب جب گناہ کا داعیہ پیدا ہو، مضبوطی سے اپنے نفس کو اس کے ارتکاب سے روکیں، اس وقت خدائی عذاب کا استحضار کرلیں، گناہوں کے دواعی سے خود کو دور رکھیں اپنے نفس کو سزادیں مثلاً جب گناہ ہوجائے تو سو رکعت نفل نماز اپنے اوپر لازم کرلیں، اسی طرح کچھ روزے لازم کرلیں، صدقہ خیرات لازم کرلیں وغیرہ ممکن ہو تو کسی قریبی شیخ ومرشد (متبع سنت صاحب نسبت بزرگ) سے اصلاحی تعلق قائم کرلیں اور ان کی ہدایات کے مطابق عمل کریں، اگر شادی نہ ہوئی ہو تو شادی کرلیں اور یہ جلد ممکن نہ ہو تو روزے کا اہتمام کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند