• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 606512

    عنوان:

    علیہ السلام غیر نبی کے ساتھ لگانا؟

    سوال:

    کیا لفظ علیہ السلام غیر نبی کے ساتھ لگا سکتے ہیں کچھ لوگ اس بات کی مخالفت کر تے ہیں کہ کسی صحابی یا اہل بیت کے نام کے ساتھ علیہ السلام لگایا جائے حالانکہ ان کو بتایا بھی گیا ہے کہ صحیح بخاری اور دیگر کتب احادیث میں غیر نبی کے ساتھ آئمہ نے علیہ السلام لکھا ہے ۔ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 606512

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 166-179/B=03/1443

     متاخرین نے حسب مراتب سب کے لئے الفاظ تجویز کردئے ہیں مثلاً انبیاء کرام کے نام کے آگے علیہ السلام، حضرات صحابہ کرام کے نام کے آگے رضی اللہ عنہ، اور بزرگان دین کے نام کے آگے رحمہ اللہ۔ اسی پر عمل کرنا چاہئے۔ اس سے تجاوز نہ کرنا چاہئے، اس میں عافیت اور اعتدال ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند