متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 163085
جواب نمبر: 163085
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1058-1099/SN=1/1440
(۱) محدثین اور شراح حدیث نے جہاں بھی اس دعا کا ذکر کیا ہے مرد کے حق میں کیا ہے، عورت کے حق میں نہیں؛ اس لئے ظاہر یہی ہے کہ یہ دعا صرف مرد پڑھے گا گو معنوی اعتبار سے اس بات کی بھی گنجائش ہے کہ دونوں پڑھیں یعنی جب مرد کو انزال ہو تب مرد پڑھے اور جب عورت کو انزال تب عورت پڑھے۔ (دیکھیں: مصنف ابن أبی شیبة، رقم: ۱۷۱۵۴، المنتقی من کتاب مکارم الاخلاق، رقم: ۵۴۸، وغیرہ)۔
(۲) یہ دعا یا تو دل میں پڑھے گا یا پھر انزال کے بعد بیوی سے جب الگ ہو جائے اورکپڑا درست کرلے اس وقت زبان سے پڑھے گا، حالت جماع میں یا ستر کھلے ہوئے ہونے کی حالت میں زبان سے یہ دعا نہ پڑھے گا۔ وقد روی ابن أبي شیبة عن ابن مسعود موقوفاً أنہ إذا أنزل قال: اللہم لاتجعل للشیطان فیما رزقتني نصیباً ، ولعلہ یقولہا فی قلبہ أو عند انفصالہ لکراہة ذکر اللہ باللسان فی حال الجماع بالإجماع (مرقاة مع المشکاة، رقم: ۲۴۱۶)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند