متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 17942
یا
قوی کا جو خاصیت ہے کیا ایسے شخص کے لیے پڑھ سکتے ہیں جو تعویذ دے کر لوگوں میں
جدائی ڈالتا ہو، یہاں تک کہ ماں بچوں میں شوہر پیوی میں بھی جدائی ڈالتا ہے،
مہربانی ہوگی۔ جلد جواب دیں۔
یا
قوی کا جو خاصیت ہے کیا ایسے شخص کے لیے پڑھ سکتے ہیں جو تعویذ دے کر لوگوں میں
جدائی ڈالتا ہو، یہاں تک کہ ماں بچوں میں شوہر پیوی میں بھی جدائی ڈالتا ہے،
مہربانی ہوگی۔ جلد جواب دیں۔
جواب نمبر: 1794201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ):2311=1851-12/1430
بغیر ثبوت شرعی کے کسی پر جدائی ڈالنے کی تہمت لگانا تو حرام ہے، البتہ یا قوی کاعمل دعاء ہدایت کے لیے کرکے یہ دعاء کرلی جائے کہ یا اللہ جو شخص بھی ایسا عمل کرتا ہے اس کو ہدایت نصیب فرما، تو اس میں کچھ حرج نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا بھائی پچھلے تیرہ سال سے بے روزگار ہے۔ ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی ہے۔ تیرہ سال پہلے اپنی پھوپھی زاد بہن سے شادی ہوئی تھی۔ شادی پر ماں اور چھوٹی بہن راضی نہیں تھیں۔ شادی سے پہلے نوکری کررہا تھالیکن شادی کے بعد روزگار ایک دن بھی نہیں کرسکا۔ تین بچوں کا باپ ہے، کافی مشکلات کا شکار ہے۔ مختلف عاملوں نے بتایا کہ اس پر گھر والوں نے زبردست قسم کا جادو کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے روزگار میں مشکلات ہیں۔ ایک دو جگہ نوکری کی وہ صرف دو مہینے بعد خود بخود کسی وجہ سے ختم ہوجاتی ہے۔ پانچ وقت کا نمازی ہے۔ منزل وغیرہ بہت پڑھی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کوئی حل بتائیں۔ جس سے روزگار کا مسئلہ حل ہوجائے۔
2698 مناظرالحمد
للہ میں گزشتہ ایک سال سے تبلغی جماعت میں شامل ہوا ہوں اور الحمد للہ بہت سارے
گناہوں کو میں نے چھوڑ دیا ہے۔ اب چند دنوں سے کچھ پریشانیاں یعنی کچھ برے خیالات
میرے ذہن میں آتے ہیں بدنظری بھی پیش آتی ہے میری طرف سے اور میں بہت پریشان ہوتا
ہوں۔ برائے کرم مجھ کو مشورہ دیں اور مجھ کو کچھ وظیفہ بھی بتائیں تاکہ میں ان
گناہوں کو چھوڑ سکوں۔
صلاة التسبیح سے کون سے گناہ معاف ہوتے ہیں؟ صلاة التسبیح میں تسبیحات کی کمی زیادتی ہوجانا۔ توبہ کے علاوہ گناہِ کبیرہ کی معافی کی صورت؟
3135 مناظردرود تاج كا ورد كيسا ہے؟
2335 مناظرشریعت
کے لحاظ سے کوکا کولا اور پیپسی پینا کیسا ہے، کیوں کہ میں نے سنا ہے کہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ایسا پانی جس کے آر پار نظر نہ آتا ہو نہیں
پینا چاہیے، کیا ایسا ہے؟ (۲)میری
ایک خالہ ہیں جن کے ساتھ ہمارے تعلقات تین سال پہلے تک بالکل ٹھیک تھے پھر میری
خالہ کے شوہر او رمیری خالہ کی بیٹی نے کچھ لوگوں کی باتوں میں آکر ہماری فیملی کے
ساتھ ایسا کچھ کردیا کہ ہماری بدنامی ہوتے ہوتے بچی۔ خیر اللہ کے کرم سے میری
فیملی پر کوئی حرف نہیں آیا۔ اور ہم نے تقریباً ان کو معاف بھی کردیا۔ لیکن تین
سال سے آنا جانا بند تھا کہیں مل گئے تو بات کرلی ورنہ نہیں۔ تو بات یہ ہے کہ ان
تین سالوں میں مجھے بے شمار دفعہ خواب آیا کہ میں ان کے پرانے گھر میں ہوتا ہوں
اور وہاں میری خالہ کی فیملی کے کسی نہ کسی فرد کا کوئی نقصان ہورہا ہوتا
ہے۔حالانکہ ان کو وہ گھر تبدیل کئے ہوئے بہت عرصہ ہوگیا ہے لیکن اب بھی مجھے ان کے
اسی گھر کا خواب آتا ہے اور اس میں کچھ نہ کچھ نقصان ہی ہورہا ہوتا ہے۔ خیر پچھلے
دنوں ہم لوگ ان سے راضی ہوگئے۔ (۳)آپ
برائے مہربانی مجھے کوئی چھوٹا سا اور آسان وظیفہ بتائیں جس کا ذکر کرکے مجھے سکون
حاصل ہواور میری مشکلات ختم ہوں۔