• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 600572

    عنوان: سر كے بال گرنے سے بچانے كے لیے كیا كروں؟

    سوال:

    میں نے آپ لوگوں سے ایک ایسی دعا کی درخواست کی تھی کہ میرے سر کے بال گرنے سے بچ جائے ، آپ لوگوں نے ایک حکیمی نسخہ بتا تھا میں نے وہ نسخہ لگایا لیکن کچھ فائدہ نہ ہوا یونانی اور انگریزی دوا کا کبھی کچھ فائدہ نہیں ہو رہا ہے ،اب میں کیا کرو ں ،بہت پریشانی میں مبتلا ہوں،کچھ سمجھ نہیں آرہاہے کہ کیا کرو ۔ آپ پلیز اس مسئلے کا حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 600572

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 195-105/B=02/1442

     آپ کا مسئلہ دوا علاج سے متعلق ہے۔ آپ اپنے یہاں کسی ماہر یونانی حکیم یا ماہر ڈاکٹر کو دکھا کر اس کا علاج کریں۔ اور جہاں تک دعا کا تعلق ہے ہم آپ کے لئے دل سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی آپ کو اس بیماری سے شفاء کلی عطا فرمائے۔ آپ کثرت سے یَا سَلاَمُ کا وظیفہ پڑھتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند