• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 8571

    عنوان:

    میں انجینئرنگ کاطالب علم ہوں۔ کچھ تین سال پہلے اپنی تعلیم کے دوران میں نے اپنی عمر کی ایک لڑکی کو دیکھا اور میں اس کو اس وقت سے پسند کرتا ہوں لیکن اس سے کبھی بھی بات نہیں کی۔ میں اس سے شادی کرنا چاہتاہوں۔ میں مسلسل اللہ پاک سے اس سے رشتہ کے لیے دعا کررہا ہوں۔ آپ کا میرے لیے کیا مشورہ ہے؟ کیا استخارہ اور صلوة الحاجة کے علاوہ کوئی اورعمل ہے ؟ ہمارے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8571

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2059=1639/ھ

    اللّٰہُمَّ اَرِنَا الْحَقَّ حَقًّا وَّارْزُقْنَا اتِّبَاعَہ وَاَرِنَا الْبَاطِلَ بَاطِلاً وَارْزُقْنَا اجْتِنَابَہ ہرنماز کے بعد سات مرتبہ پڑھتے رہیں، اپنے والدین اور دیگر اعزہ وہمدرد لوگوں سے مشورہ بھی کرتے رہیں، محض اپنی من چاہت پر کوئی قدم نہ اٹھائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند