متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 35916
جواب نمبر: 3591601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 81=77-1/1433 اللہ تعالیٰ سے خود بھی توبہ کرنا چاہیے اور بیوی کو سمجھا بجھاکر ادھر سے توجہ ہٹانے کی ترغیب وتلقین کرنا چاہیے۔ بیوی اللہ کا خوف دل میں پیدا کرے، ناجائز اورحرام کام سے توبہ کرکے اللہ تعالیٰ کی محبت دل میں پیدا کرے پھر بحکم الٰہی شوہر کے جو حقوق اس پر واجب ہیں، انھیں ادا کرنے کی فکر کرے۔ اورہمہ وقت دونوں ”یَا مُصَرِّفَ القُلُوبِ صَرِّفْ قُلُوْبَنَا إلی طَاعتِکَ“ پڑھنے کا معمول بنالیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا
سوال یہ ہے کہ میری بڑی بہن ہیں جس کے رشتہ کے لیے لوگ آتے ہیں پر کہیں رشتہ نہیں
جمتا، کئی بار بات اتنی آگے پہنچ گئی کہ ہمیں لگا کہ اب تو شاید یہاں شادی ہو جائے
گی پھر ایک دم سے لڑکے والوں کی طرف سے جواب نہیں آیا او ربات ختم ہوگئی۔ ہمیں شک
ہے کہیں کسی نے کچھ عمل شادی روکنے کے لیے تو نہیں کیا۔ کچھ وظیفہ بتائیں جس سے
بہن کا جلدی رشتہ ہوجائے اور اگر کوئی بندش یا کسی طرح کی پریشانی ہے رشتہ میں تو
دور ہوجائے؟ اور بہن کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں رہتی اس کی صحت کے لیے بھی وظیفہ بتائیں۔
ہمارے اس مسائل کے لیے اللہ سے دعا بھی کریں۔
ہم تین بھائی دو بہن ہیں ۔ میرا نام ندیم ہے میں تبلیغی جماعت کے کام سے جڑا ہوں۔ ندیم کوثر 29سال، نعیم اختر27سال ، انیسہ خاتون۲۴ سال، رئیسہ خاتون ۲۳ سال، قاسم انظر ۲۰سال، ماں کا نام سلمہ خاتون اور والد کا نام دل حسن صدیقی ہے۔ پچھلے چھ سال سے میری شادی کی تلاش چلی پر ہر معاملہ آخرمیں آکر ٹوٹ جاتا ۔ پھر ایک منگنی ہوئی وہ بھی شادی سے ایک مہینہ پہلے ٹوٹ گئی۔ پھر اچانک شادی ہوئی اورتین مہینہ میں ٹوٹ گئی۔ لڑکی چال چلن میں داغی نکلی اسی طرح انیسہ بہن کی بھی منگنی ہوئی اور ٹوٹ گئی۔ ہم لوگ بڑے پریشان ہیں آخر معاملہ کیوں ٹوٹ جاتا ہے کوئی روحانی یا اور کوئی تکلیف تو نہیں۔ برائے مہربانی اس کا حل بتائیں اور دعا کی درخواست ہے۔
2219 مناظرہمارے گھر میں زمانے سے ایک پیتل کا پیالہ پڑا ہے، جس کے اندر عربی میں آیت الکرسی لکھی ہوئی ہے، کیا شریعت اور سنت میں اس کی کوئی حقیقت ہے، کیا بیماروں کو اس میں پانی یا دوا پلا سکتے ہیں، طب نبوی میں اس کا کوئی خاص دخل ہے؟ نہیں تو پھر اس آیات کو ناکاری سے بچانے کے لیے اس کو کیا کیا جائے؟ گھر میں قرآنی آیات، نقش سلیمانی لکھ کر لٹکانا کیسا ہے، جن اور شیاطین حاوی ہوجائیں اور با عمل عامل اگر نہ ملے تو کیا درگاہ یا مندر کے پجاری سے ان کو بھگایا جائے تو کیسا ہے؟ اور گھر میں بچے اور بڑوں پر جن حاوی ہو جائے تو اس وقت ایک دین دار آدمی کو کیا عمل کرنا چاہیے اوران چیزوں سے بچانے کے لیے روزانہ کیاعمل کرنا چاہیے اور میری بیوی کوروزانہ موت کے ، سانپ کے، مرُدوں کے، خون کے شیطان، کے خواب پڑتے ہیں اس کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے؟ برائے مہربانی فتوی عطا فرمائیں۔
5735 مناظر