• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 18400

    عنوان:

    لائق صد احترام حضرات مفتیان کرام و علمائے دین درالعلوم دیوبند، حضور والا! میری ایک پرائیویٹ نوکری ہے میں شادی شدہ ہوں مجھے چار بیٹیاں، بیوی اور ماں ہیں، میرے سر پر قرض کا ایک بہت بڑا بوجھ ہے میں پانچ وقت کی نماز پاپندی سے ادا کرتا ہوں کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جو ادائیگی قرض کے لیے مستند ، سریع التاثیر اور مجرب ہو؟

    سوال:

    جواب نمبر: 18400

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1894=1894-1/1431

    اللّٰہُمِّ اکْفِنِیْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ یہ دعا ہرنماز کے بعد مانگا کیجیے، اسی طرح یہ دعا اللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مَنَ الْہَمِّ والْحُزْنِ وَ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَأَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَأَعُوْذُبِکَ مَنْ غَلَبَةِ الدَّیْنِ وَقَہْرِ الرِّجَالِ ، ان شاء اللہ قرض سے چھٹکارا نصیب ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند