• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 60017

    عنوان: مسنون استخاره

    سوال: مجھے کچھ مسائل کی لیے استخارہ کرنا تھا،تو خود کی مصروفیت کی وجہ سے آن لائن استخارہ کا مشورہ دیا، جو آج کل یہاں پاکستان میں کچھ علمائے کرام پانچ سے دس منٹ میں استخارہ کرکے بتاتے ہیں کہ اس کام میں اللہ کی طرف سے بہترہے یا منع کا اشارہ ہے۔ استخارہ کے لیے وہ نام اور والدہ کا نام بھی پوچھتے ہیں، مجھے اس طرح کے استخارہ کی شرعی حیثیت جاننی ہے ، کیا اسلام میں واقعی کوئی اس قسم کا پانچ سے دس منٹ میں ہونے والا استخارہ موجودہے ؟اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔ دعا کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 60017

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 824-820/B=9/1436-U یہ مسنون استخارہ نہیں ہے، مسنون استخارہ یہ ہے کہ سونے سے پہلے رات میں وضو کرکے دو رکعت نماز استخارہ پڑھے پھر نماز سے فراغت کے بعد دعائے استخارہ پڑھے یہ دعا بہشتی زیور میں موجود ہے۔ اس کے بعد سوجائے، صبح کو اٹھنے کے بعد دل کا رجحان جس طرف ہو اسے اختیار کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند