• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 175543

    عنوان: بچوں كی تربیت كے لیے كوئی حل بتائیں

    سوال: میرا بیٹا فضل زیب جو ۹ سال کا ہے، وہ اسکول یا مدرسہ مسجد نہیں جاتاہے، روزانہ اس کا یہی حال ہوتاہے صبح کے وقت، اور پیار محبت یا مار پیٹ کا اس پر کوئی اثر نہیں پڑ رہاہے، ہم کیا کریں؟ اس کا کوئی حل بتائیں۔ ہم آپ کے جواب کے منتظر ہیں۔

    جواب نمبر: 175543

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 472-356/B=05/1441

    آپ کسی نیک آدمی سے ”وَ وَجَدَکَ ضَالاًّ فَہَدیٰ“ پڑھواکر پانی پر دم کرائیں اور چالیس دن تک اپنے بیٹے کو پلائیں۔ اور ہر فرض نماز کے بعد رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا ۔ تین بار پڑھ لیا کریں۔ جب دعا مانگیں گے تو تین دفعہ یہ دعا بھی مانگ لیا کریں۔ اور اس کے لئے روزانہ دعا کرتے رہیں۔ اور بیٹے کو آزاد اور غلط لڑکوں کی صحبت سے بچائیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند