• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 13194

    عنوان:

    نظر اتارنے کے لیے سورہ ق کی آخری آیت پڑھ کر لال مرچ سے سات بار جھاڑ کر جلانا کیسا ہے؟ ایک عالمہ بہن نے بتایا کہ یہ عمل گورینی کے مدرسہ کے بزرگوں سے ثابت ہے؟ بہت سے دیوبندی عقائد والے اس عمل کو صحیح بتاتے ہیں۔ برائے مہربانی دلیل کے ساتھ تفصیل سے سمجھائیں تاکہ دوسروں کو بھی مسئلہ سمجھایا جاسکے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13194

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1340=1053/ھ

    عملیات کا معاملہ مثل علاج معالجہ کے ہے، جس طرح علاج میں ہرہر جزو کا ثبوت طلب کرنا بے محل ہے اسی طرح اس میں دلیل کی حاجت نہیں، البتہ جو عمل اختیار کیا جائے اس میں کفرو شرک کی قبیل سے کچھ نہ ہو، نہ خلافِ شریعت کوئی اور چیز اس میں شامل ہو، تو اس کو اختیار کرنے کی گنجائش ہے۔ نظر اتارنے کا یہ عمل کن بزرگوں سے ثابت ہے، ہمارے علم میں نہیں، تاہم اگر کسی ثقہ بزرگ سے ثابت ہے تو اس کو اختیار کرلینے کی گنجائش ہے، اور نظر اتارنے کا جو عمل حدیث شریف سے ثابت ہے اس کو اختیار کرنا اولیٰ واحوط ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند