• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 38205

    عنوان: نیك اولاد كے حصول كے لیے

    سوال: نیک اولاد حاصل کرنے کے لیے صحبت کا کیا طریقہ ہے؟یہ کن کن اوقات میں، دنوں میں، تاریخوں میں کرنی چاہئے؟اورکن کن میں نہیں کرنی چاہئے؟ صحبت اور چاندنی رات میں کیا تعلق ہے؟مزید تفصیل کے ساتھ خلاصہ فرمائیں۔ ین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 38205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 722-717/B=5/1433 اللہم جنِّبنَا وجنِّبِ الشیطانَ ما رزَقتَنا یہ دعا پڑھ کر ہمبستری کریں، ان شاء اللہ نیک اور صالح اولاد ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند