• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 147250

    عنوان: کیا ہم کوئی چیز ختم کرنے کے بعد جیسے قرآن خوانی کے بعد فاتحہ سادگی سے پڑھ سکتے ہیں ؟

    سوال: کیا ہم کوئی چیز ختم کرنے کے بعد جیسے قرآن خوانی کے بعد فاتحہ سادگی سے پڑھ سکتے ہیں ایصال کے مقصد سے؟اس کا طریقہ کیا ہے؟سامنے یا بغل میں کھانا رکھنا ضروری نہیں ہے ، بلکہ میرا سوال صرف یہ ہے کہ اگر وہاں کچھ کھانا رکھا جائے تو شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟

    جواب نمبر: 147250

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 368-401/Sd=6/1438

    مروجہ طریقے پر فاتحہ پڑھنا بدعت ہے، شریعت سے اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے ، ایصال ثواب کے لیے شریعت میں کوئی خاص طریقہ ثابت نہیں ہے، اپنے طور پر کوئی بھی عبادت کر کے اُس کا ثواب میت کو پہنچایا جاسکتا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند