• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 154433

    عنوان: اولاد كے لیے وظیفہ

    سوال: حضرت، شادی کو چھ سال ہو گئے اولاد کوئی نہیں، ابھی علاج کروا رہی ہوں، دعا کریں اور وظیفہ بتائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 154433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1393-1326/sn=2/1439

    رَبِّ لَا تَذَرْنِی فَرْدًا وَأَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِینَ ہرنماز کے بعد پابندی سے تین مرتبہ یہ آیت پڑھنے کا معمول بنائیں، اللہ نے چاہا تو آپ کی مراد پوری ہوگی (اعمالِ قرآنی ص: ۵۱ ) اورہم بھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نیک صالح اولاد سے آپ کو نوازے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند