متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 53615
جواب نمبر: 53615
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 984-755/D=9/1435-U آیات قرآنیہ اور ادعیہ ماثورہ کے ذریعہ یا کسی جائز عمل کے ذریعہ (جس میں شرکیہ کلمات نہ ہوں) سحر وآسیب کے اثرات ختم کرنے کی گنجائش ہے، اگر کسی دوسرے سے اس طرح کا عمل کرانا ہے تو دیکھ لیا جائے کہ وہ نیک وصالح فرائض وواجبات پر عمل پیرا اور گناہوں سے اجتناب کرنے والا ہو، نیز دنیا دار لالچی نہ ہو۔ یہ باتیں دیکھ کر جس پر اطمینان ہوجائے اس کی طرف رجوع کرسکتے ہیں۔ باقی یہ اندھا کام ہے اس لیے کسی کے بارے میں یہ کہہ سکنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ یہ صحیح آدمی ہے یا غلط؟ بہت سے لوگوں نے دنیا کمانے کے لیے بطور پیشہ اختیار کررکھا ہے، اس لیے اگر کسی معتبر عامل کے پاس خود نہیں پہنچ سکتے تو قابل اعتماد واسطہ کے ذریعہ پہنچنے میں حرج نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند