• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 588

    عنوان: میری چچی انگلینڈ میں رہتی ہیں، وہ آسیب زدہ ہیں‏، ان کی شفا کے لیے دعا فرمائیں؟

    سوال:

    میری چچی انگلینڈ میں رہتی ہیں، وہ بیمار ہیں ، ان پر آسیب اور سایہ یا کالا جادو ہے جو کسی رشتہ دار نے کیا ہے۔ انھیں سر میں درد محسوس ہوتا ہے اور بے چینی محسوس ہوتی ہے اور روتی ہیں۔ ان کا نام معراج ہے اور ان کی ماں کا نام مہہ جبیں ہے۔ امید کہ آپ مجھے ان کے علاج کے سلسلے میں کچھ رہ نمائی فرمائیں گے اور ان کا مسئلہ حل کرنے میں میری مدد فرمائیں گے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے گا۔ امید کہ فوری اور مثبت جواب دیں گے۔

    شکریہ!

    والسلام

    جواب نمبر: 588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 278/م=277/م)

     

    دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی آپ کی چچی کی پریشانی دور فرمائے، بہتر ہوگا کہ کسی اچھے اور ماہر عامل سے دکھوالیں، اور تب تک یہ عمل بھی جاری رکھیں کہ مغرب یاعشاء کے بعد گھر کے تمام افراد بیٹھ کر تین سو تیرہ مرتبہ معوذتین پڑ ھکر دعا کیا کریں اور گھر کے سبھی حضرات نماز کی بھی پابندی کریں، نیز اپنی چچی سے یہ بھی کہ دیں کے وہ ہر نماز کے بعد سورہ فاتحہ سات مرتبہ پڑھ کر اللہ تعالی سے دعا کیا کریں، ان شاء اللہ پر یشانی دور ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند