• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 161176

    عنوان: ہمسائے كی غلط روش كے لیے كوئی دعا بتائیں؟

    سوال: حضرت، میرا آپ سے سوال ہے کہ ہمارا ہمسایہ بہت بے غیرت انسان ہے۔ ا س کی ایئرکولَر کی دکان ہے۔ وہ آئے روز گلی میں لوہا کاٹتا ہے۔ اس نے سب ہمسایوں سے لڑائی کی ہوئی ہے۔ دکان گلی کے ناکہ پر ہے۔ آئے دن محلہ کی عورتوں کو گھورتا رہتا ہے جب بھی ضرورت کے وقت گذریں۔ اور دکان پر آئے لوگوں کو کہتا ہے اپنے گھر کے علاوہ سارے ہمسایوں کے گھروں میں غیر مرد آتے ہیں چکلے (chakly) کھلے ہوئے ہیں۔ ہمارا گھر اس کی دکان سے پچھلی سائڈ پر ہے۔ (۱) جب وہ لوہا کاٹتا ہے ہماری نیند حرام ہو جاتی ہے۔ بات تک سمجھ نہیں آتی دماغ پھٹنے کو ہے۔ میں نے کئی دفعہ گھر والوں سے کہا تو وہ کہتے ہیں یہ لڑائی کرے گا، گالیاں دے گا اور تمہیں نقصان پہنچا سکتا ہے تم کچھ نہ کہو۔ کسی ہمسائے میں دم نہیں ہے بات کرنے کو، سب لڑائی سے ڈرتے ہیں۔ وہ بندہ شیر بنتا جارہا ہے۔ میرا دل چاہتا ہے اسے مار ڈالوں، لیکن مسلمان کو مارنا جائز نہیں۔ میں نفسیاتی مریض بنتا جا رہا ہوں مجھے مسئلہ کا حل بتائیں؟ (۲) نئے ہمسائے آئے، ان کی عورتیں گھر سے نہیں نکلتیں، غریب لوگ ہیں چھننے (channy)کی رہ رہی ہیں یہ بندہ ان کی عورتوں کو گشتی کہتا ہے اور ان سے لڑائی کی، ان کے بیٹے کا سر پھوڑ دیا اور ہمارے گھر کو غلط کہتا ہے، وہ ہر اپنے گاہک کو ہمسایوں کی غلط کردار کشی کرتا ہے۔ اللہ کرے اس شخص کا خانہ خراب ہو جائے۔ اِس کیا کیا حل ہے؟ میرا دل کہتا ہے کہ ایک لڑائی ہو جانی چاہئے۔ مجھے رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 161176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:919-742/B=8/1439

    آپ کثرت سے یہ دعا پڑھتے رہیے ”اللَّہُمَّ إِنَّا نَجْعَلُکَ فِی نُحُورِہِمْ، وَنَعُوذُ بِکَ مِنْ شُرُورِہِمْ“ کوئی وقت اور کوئی تعداد متعین نہیں، جب چاہیں آپ پڑھتے رہیں ان شاء اللہ آپ کی پریشانی کا حل نکلے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند