• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 159198

    عنوان: شادی اور کاروبار كے لیے كوئی وظیفہ یا دعا

    سوال: شادی اور کاروبار کے لئے کوئی وظیفہ یا دعا بتا دیجئے ، ہر بار شادی ہو یا کاروبار بہت ہی نزدیک ہو کر ختم ہو جاتا ہے ، کاروبار کے لئے تو بہت پریشان ہوں، میں ہر بار کاروبار کے لئے ڈیلنگ ہوکر ٹوتھ جاتا ہے ، لوگ کاروبار میں وعدہ کرکے بعدمکر جاتے ہیں، دو سال سے ایسے ہی چل رہاہے ۔ جواب ضرور دیں۔ جزاک اللّہ ہو خیر

    جواب نمبر: 159198

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:650-535/B=6/1439

    شادی کے لیے آپ یَا جَامِعُ یَا جَامِعُ کثرت سے پڑھتے رہیں، ان شاء اللہ اچھا اور پائدار رشتہ ملے گا، اور کاروبار کے لیے اللَّہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ صبح وشام ۱۰۰ -۱۰۰مرتبہ پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ کاروبار خوب چلے گا اور خوب برکت اور خوشحالی نصیب ہوگی، یہ بات یاد رکھیں کسی کسی پر ظلم نہ کریں، کسی کا حق نہ ماریں جب کبھی اللہ تعالیٰ زیادہ دے تو غریبوں اور مسکینوں کو بھی کچھ دیدیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند