• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 18804

    عنوان:

    حفظ قرآن اور قوت حافظہ کے لیے دعا

    سوال:

    کیا آپ مجھ کوکوئی ایسا وظیفہ بتاسکتے ہیں جس کو پڑھنے سے میرا قرآن پاک پانی کی طرح پکا ہوجائے، میں نے حفظ کیا ہوا ہے اور وہ ماشاء اللہ پکا ہے لیکن میں اور پکا کرنا چاہتی ہوں؟ بہت مہربانی ہو گی۔ اور ایسی دعا بتائیں جس سے نظر اور دماغ جلدی ہوتا ہے۔ اور ایسی دعا بتا سکتے ہیں جس سے ان شاء اللہ ضررو دعا قبول ہو۔آپ کی بہت مہربانی ہوگی۔ چاچوجی بہت ساری دعا کرنا میرے لیے آمین

    جواب نمبر: 18804

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 101=96-2/1431

     

    آپ نوافل بالخصوص تہجد کی نماز میں قرآن شریف کثرت سے پڑھاکریں، ان شاء اللہ آپ کا قرآن اور پکا ہوجائے گا۔

    (۲) دماغ کی تقویت کے لیے ہرفرض نماز کے بعد پیشانی پر ہاتھ رکھ کر گیارہ مرتبہ [یَا قَوِیُّ] اور نگاہ کی حفاظت اور تیزی کے لیے گیارہ مرتبہ [یَا نُوْرُ] پڑھ کر انگلیوں کے پوروٴں پر دم کرکے آنکھ پر پھیر لیا کریں۔

    (۳) آپ تہجد کی پابندی کریں اور اس وقت اللہ سے دعا کریں، اس وقت کی دعا بہت جلد قبول ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند