• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 11570

    عنوان:

    میرے گھر میں پانچ لوگ ہیں، تین بھائی، ماں اور والد۔ کسی نے ہمارے گھر والوں کے اوپر جادو کروادیاہے، جو کہ ختم نہیں ہورہا ہے۔ ہم نے بہت ساری جگہ پر دکھایا لیکن پھر بھی کچھ نہیں ہورہا ہے۔برائے کرم آپ مجھے کسی اچھے عامل کے بارے میں بتادیں جو صحیح علاج کرتے ہوں؟ نیز میرے گھر والوں کے لیے دعا بھی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11570

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 380=380/م

    مجھے کسی اچھے عامل کا تو علم نہیں، البتہ علاج کے طور پر ایک عمل یہ کریں کہ مغرب یا عشاء کے بعد گھر کے تمام افراد بیٹھ کر تین سو تیرہ مرتبہ معوذتین پڑھ کر دعا کیا کریں، درود شریف کی کثرت کریں، اور گھر کے تمام افراد نماز کی پابندی کریں، ان شاء اللہ خدا کا فضل ہوگا، دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند