متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 606109
کیا ہم الم اللہ لا الہ الا ہو الحی القیوم کی تسبیح پڑ سکتے ہیں؟
الم اللہ لا الہ الا ہو الحی القیوم کی تسبیح پڑ سکتے ہیں اور اس کا فائدہ کیا ہیں کیا کسی سے بیت ہو کر پڑھنا چاہئے ؟
جواب نمبر: 60610926-Sep-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 34-31/B=02/1443
جی ہاں، اس کی تسبیح پڑھ سکتے ہیں، مگر بہتر یہ ہے کہ کسی کامل شیخ و مرشد سے بیعت ہوکر اس کی اجازت کے بعد پڑھے، تاکہ کوئی وظیفہ نقصان نہ پہونچائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مفتی صاحب میں ایک طالب علم ہوں میری عمر ۲۰/ سال ہے۔میں پڑھنے کے لیے انگلینڈ جانا چاہتا ہوں، جس کے لیے میں نے گزشتہ سال داخلہ لیا ہے اور میرا داخلہ بھی ہوگیا ہے اور تمام اسناد وغیرہ مکمل ہیں۔ بس پتہ نہیں کیوں میرا ویزا کینسل ہوگیا، اور اب میں نے ویزا کے لیے عدالت میں اپیل کی ہوئی ہے جو کہ گزشتہ چھ مہینوں سے عدالت میں ہے۔ اور ابھی تک میرا ویزا نہیں لگ رہا ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ میں پانچ وقت کی نماز بھی پڑھتا ہوں اور قرآن پاک بھی، اور صدقہ بھی کرتا رہتا ہوں، لیکن ابھی تک میرا ویزا نہیں لگا۔ اس کی وجہ سے میں اور میرے گھر والے بھی بہتپریشان ہیں۔ اور میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ مجھ سے اور میری فیملی سے کچھ لوگ حسد کرتے ہیں اور ہمارے خلاف بھی توہوسکتے ہیں کہ انھوں نے کچھ کیا ہو۔ میرا مطلب کوئی جادو یا تعویذ لیکن متعین نہیں ہے۔ آپ میرے لیے دعا کریں، اور مجھے پڑھنے کے لیے کوئی دعا یا وظیفہ یا کچھ بتائیں۔ اور اگر کوئی صدقہ بھی ہو تو بتا دیں۔ دعا میں یاد رکھیں۔
2259 مناظرمیری عمر 34/ سال ہے ، پہلے میں ہندوستان میں رہتی تھی۔ اب میں ریاض ، سعودی عرب میں رہتی ہوں، جب سے میں نے یہاں رہنا شروع کیا ہے تب سے میرے بال زیادہ گرنے لگے ہیں، میرے سیدھے پیر میں ہمیشہ درد رہتاہے اور کبھی کبھی درد کی وجہ سے پیر ہلنے لگتے ہیں، روکنے کی کوشش کرنے پر تو روکتے بھی نہیں۔ اس بیماری سے نجات پانے کے لیے آپ کوئی دعا بتائیں۔
مفتی
صاحب مجھ پر ہر وقت موت کا خوف طاری رہتاہے۔ برائے مہربانی حدیث سے ثابت کوئی دعا
بتادیں او ردرازی عمر کی دعا بھی فرمائیں۔