متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 65383
جواب نمبر: 65383
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 787-807/SN=9/1437 نماز حاجت کا طریقہ یہ ہے کہ جب کسی شخص کو کوئی اہم ضرورت درپیش ہوتو وہ اچھی طرح وضو کرے، پھر دورکعت نماز پڑھے، نماز کے بعد اللہ تعالی کی حمد و ثناء کرے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر دورد پڑھے، بعد ازاں یہ دعا مانگے: لَا إلٰہَ إلاَّ اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ، أسْئَلُکَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِیْمَةَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَالسَّلَامَةَ مِنْ کُلِّ إثْمٍ لَاتَدَعْ لِیْ ذَنْبًا إلاَّ غَفَرْتَہ وَلاَہَمًّا إلاَّ فَرَّجْتَہ وَلاَ حَاجَةً ہِیَ لَکَ رِضًی إلاَّ قَضَیْتَہَا یَا أرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ․ (سنن الترمذی رقم: ۴۷۹)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند