متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 15395
میرے
والد صاحب نے گھر میں کچھ بچے کا سایہ دیکھا تھا لیکن وہاں کچھ بھی نہ تھا، اسی
طرح میری ہمشیرہ نے بھی آدھی رات کو اندھیرے میں کسی کے سائے کو دیکھا تھا۔گھر میں
کافی ٹینشن ہے اس چیز کو لے کر۔ہم نماز اور قرآن کی تلاوت بھی کرتے ہیں۔ ان چیزوں
نے ہمیں کبھی نقصان نہیں پہنچایا۔ ان سب چیزوں کی کیا حقیقت ہے؟ گھر والے جھاڑ
پھونک کروانے کو کہہ رہے ہیں۔میں اس چیز کے خلاف ہوں کہ یہ سب بکواس ہے۔ آپ مجھے
ان چیزوں کی حقیقت سے آگاہ کردیں؟

جواب نمبر: 15395
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1353=1283/ب
سایہ دیکھنے کی کوئی حقیقت نہیں، اس وہم کو ذہن سے سب کو نکال دینا چاہیے، جھاڑ پھونک والوں کے پاس جاکر اپنے وہم کو مضبوط بنانے اور پیسے برباد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، آپ سورہٴ بقرہ کا آخری حصہ آمَنَ الرَّسُوْلُ سے لے کر اخیر سورہ تک گھر میں پڑھ لیا کریں، سارا وہم، وسوسہ دور ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند