• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 15456

    عنوان:

     میں اپنے بارے میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں۔ مفتی صاحب میں آج کل قریب چار سال سے کاروبار ی پریشانی میں مبتلا ہوں۔ جو بھی کام کرتا ہوں اس میں نقصان ہوجاتا ہے اب حالت یہ ہے کہ اب میں بہت قرض میں ہوں اور میرا کوئی بھی کام بن نہیں پا رہا ہے۔ اور اب میرے والد کا کاروبار بھی بالکل بند ہوگیا ہے اور گھر میں معاشی پریشانی بڑھتی جارہی ہے۔ یہاں میں یہ بتاتا چلوں میں سعودی عربیہ جدہ میں روزی روٹی کے لیے ہوں۔ اور میرے خاندا ن کے لوگ انڈیا میں ہیں۔ کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ کیا میرے یا میرے خاندان پر کوئی بندش یا جادو ہے یا یہ اللہ کی طرف سے آزمائش ہے؟ میری والدہ کا نام عصمت جہاں ہے۔ اگر آپ بتادیں گے تو بہت مہربانی ہوگی آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15456

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1331=1068/1430/ل

    یہ کوئی بندش یا جادو نہیں ہے، آپ روزانہ سو مرتبہ یہ دعاء: اللّٰہُمَّ أَکْفِنِيْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ پڑھ لیا کریں، اور اپنے والد سے کہہ دیں کہ وہ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ گیارہ مرتبہ یا مُغْنِی پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ بہت جلد آپ کے کار وبار چلنے لگیں گے اور قرض سے نجات پالیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند