متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 602832
رحمۃ اللہ كن لوگوں كے لیے استعمال ہوتا ہے؟
میں دارالافتاء سے یہ چیز جاننا چاہتا ہوں کہ․ حمة اللہ علیہ یہ جو جملہ دعاء یہ ہے اس کی استعمال کی کیا صورت ہے ؟
جواب نمبر: 60283220-Feb-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:496-352/sd=7/1442
رحمة اللہ علیہ کا استعمال تابعین کرام، اولیاء کرام اور نیک لوگوں کے لیے کرنا چاہیے ۔
قال الحصکفی: (والترحم للتابعین ومن بعدہم من العلماء والعباد وسائر الأخیار۔ ( الدر المختار مع رد المحتار: ۷۵۴/۶، دار الفکر، بیروت)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا سجدہ میں دعا مانگ سکتے ہیں یا پھر سجدہ صرف اللہ کی تسبیح کے لیے مخصوص ہے؟
1896 مناظركیا كسی درود كے پڑھنے سے مال بڑھتا ہے؟
7848 مناظرٹینش اور ڈپریشن کیلئے وظیفہ
4544 مناظرعرض یہ ہے کہ بنگلور میں ہماری ایک مسجد میں تقریباً دومہینوں سے فرض نمازوں کے بعد سری دعا ہوتی ہے۔ الحمد للہ ذمہ دار مسجد کواس بات کا علم ہے کہ جہری دعا اپنی خارجی خرابیوں کی وجہ سے بدعت ہے، اس لیے ذہن سازی کے بعد سری دعا پر آمادہ ہوگئے، لیکن افسوس کہ چند فتنہ انگیزوں کی طرف سے فساد اور انتشار کا امکان ہے۔ بنا بریں ذمہ داران مسجد دعاء جہری کا فیصلہ لینے والے ہیں جو اچھا نہیں ہوگا۔ خوبی کی بات یہ ہے کہ ذمہ دار جو بھی فیصلہ لیتے ہیں کوئی اس کو بدل نہیں سکتا محض باہر کے لوگوں کی وجہ سے اور انتشار کی وجہ سے فیصلہ بدلنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ کیا اس طرح کی کاروائی ذمہ داروں کی طرف سے درست ہے؟ اللہ نہ کرے اگر ایک اندوہناک فیصلہ لیتے ہیں تو امام مسجد کو کیا کرنا چاہیے؟ اپنے مفید مشوروں سے نواز کر ممنون فرمائیں۔ نیز ذمہ داروں کااس طریقہ سے فیصلہ کرنا جب کہ خالص شریعت کا مسئلہ ہے اور ذمہ داروں میں کوئی بھی عالم دین نہیں ہے کیسا ہے؟شہر کے ایک دینی ادارہ سبیل الرشاد سے (قریب کی وجہ سے) دعاء سری کے تعلق سے پوچھا گیا ،تو جواب ملا کہ انتشار نہیں ہونا چاہیے اس لیے جہری دعا ہی کریں۔ اب آپ ہی فرمائیں کہ کیا کیا جائے؟ ایک وضاحت بھی کردوں کہ چار دنوں بعد اجلاس ہونے والا ہے جس میں جہری دعا کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آپ سے درخواست ہے کہ اجلاس سے پہلے آپ کا مدلل اور مفصل جواب مل جائے تو فیصلہ کو روکا جاسکتا ہے۔ آپ کا فتوی بہت مفید ثابت ہوگا۔ بنا بریں وقت کی نزاکت کو سامنے رکھتے ہوئے فوراً جواب مرحمت فرماکر احیاء سنت میں تعاون فرماویں۔
2150 مناظر