• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 57403

    عنوان: قدو قامت میں اضافہ کے لیے

    سوال: قدو قامت میں اضافہ کے لیے میں سورہ واقعہ کی آیت نمبر ۲۴/ اکتالیس بار اور یا اللہ گیارہ سو بار، اور دوسرا عمل چھ ماہ مدت آدھا گلاس پانی پہلے درود ابراہیمی پھر سورہ یوسف آیت نمبر ۱/تلک آیات الکتاب المبین․․․․ (۲)یا اللہ یا مرید پھر درود ابراہیمی پڑھ کر دم کر کے پانی کو تین سانس میں قد کو بڑھتا ہوا خیال کرتے ہوئے پی لیں۔ میں یہ پڑھتا ہوں۔ یا اور کوئی مجرب وظیفہ ہو تو بتائیں۔

    جواب نمبر: 57403

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 403-406/N=6/1436-U عملیات اوروظائف تجربہ ویقین کی چیزیں ہیں؛ لہٰذا اگر آپ کسی عامل کے بتانے کے مطابق یہ عمل کررہے ہیں تو یہ شرعاً مباح وجائز ہے، البتہ یَا مُرِیدُ کا وظیفہ درست نہیں؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ کے اَسما توقیفی ہیں اور قرآن و حدیث میں کہیں بھی اللہ تعالیٰ پر مرید کا اطلاق نہیں آیا، یہ اور بات ہے کہ صفت ارادہ اللہ تعالیٰ کے لیے ثابت ہے، لیکن بطور اسم کسی وصف کا اطلاق محتاجِ دلیل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند