• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 156014

    عنوان: مسائل حل كرنے كے لیے كوئی دعا بتادیں

    سوال: حضرت، میرے شوہر دو سال سے باہر ہیں لیکن نوکری میں کوئی ترقی ہی نہیں ہو رہی ہے، مجھے کچھ ایسا وظیفہ بتادیں کہ جس سے ہمارے مسئلے حل ہوجائیں۔

    جواب نمبر: 156014

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 247-194/B=2/1439

    کثرت سے استغفار کیجئے یعنی أستغفر اللہ الذی لا إلٰہ إلا ہو الحي القیوم وأتوب إلیہ پڑھتے رہیں، اور ہر روز ۵۰۰/ مرتبہ لاحول ولاقوة إلا باللہ العلي العظیم پڑھتے رہیں، ان دونوں کو پڑھتے رہیں، آپ کے مسئلے ان شاء اللہ حل ہو جائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند