• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 19172

    عنوان:

    بیٹا پیدا ہونے کے لیے عمل

    سوال:

    میں ایک ہندوستانی ہوں سعودی عربیہ میں رہتا ہوں۔ میری دو لڑکیاں ہیں پہلی بارہ سال کی اور دوسری تین سال کی ہے دونوں آپریشن سے پیدا ہوئی تھیں۔ اب ہم ایک لڑکا چاہتے ہیں اور آپریشن کی وجہ سے ہم صرف اس مرتبہ ہی کوشش کرسکتے ہیں اس کے بعد یہ میری بیوی کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ اس لیے ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا اس کے لیے کوئی خاص دعا ہے؟

    جواب نمبر: 19172

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 195=188-2/1431

     

    حضرت مولانا اشرف علی تھانوی علیہ الرحمة نے اس کے لیے ایک نسخہ تحریر فرمایا ہے کہ عورت کا خاوند یا کوئی دوسری عورت اس کے پیٹ پر انگلی سے کنڈل یعنی دائرہ ستر بار بنادے اور ہردفعہ میں [یَا مَتِیْنُ] کہے، ان شاء اللہ لڑکا پیدا ہوگا (اختری بہشتی زیور ۹/۷۸۵) نیز [رَبِّ لاَ تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْنَ] کا پڑھنا بھی مفید ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند