عنوان: میری امی كو نیند نہیں آتی
سوال: میری امی کو نیند نہیں آتی ہے، بیس /بائس سال سے امی کو نیند نہیں آتی ہے، دوائی کھانے کے بعد بھی نیند نہیں آتی ہے ۔ امی نے بہت سارے وظیفے کئے ہیں ، کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ امی کو نیند تب آتی ہے جب وہ تلاوت کرتی ہیں ، لیکن جب وہ سونے لگتی ہیں تو وہ نیند بھی غائب ہوجاتی ہے۔ براہ کرم، اس کا کوئی حل بتائیں اور مدد کریں۔
جواب نمبر: 5427201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1414-1119/H=10/1435-U
تلاوت کرتی رہا کریں، اور جب نیند آنا شروع ہو تو سیدھی کروٹ پر قبلہ رخ لیٹ کر سورہٴ الم نشرح پڑھتی رہا کریں، ان شاء اللہ نیند آجایا کرے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند