• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 18764

    عنوان:

    میں او رمیرے لڑکے بہت زیادہ پریشانیوں سے گزر رہے ہیں، دنیاوی، جسمانی، روحانی، مالی، اور بہت ساری بیماری مجھ کو ہیں۔ مجھ کو وضو بنانے میں آدھا گھنٹہ لگتا ہے ، میں بہت زیادہ چل نہیں سکتی ہوں، مجھ کو جوڑوں میں بہت سخت سوزش ہوتی ہے، بہت ساری بیماریاں ہیں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ میں نے اتنی ساری اور اتنی شدید بیماریاں ایک شخص میں نہیں دیکھی ہیں۔ میرے لڑکے نماز و دعانہیں کرتے، ایسا بہت دنوں سے ہورہا ہے، ہوا ہے ، بہت سارے وظیفے پڑھ ڈالے لیکن پھر بھی پریشان ہوں۔ آپ سے دو درخواستیں ہیں: (الف) للہ کچھ مختصر وظائف بتائیں لیکن بہت قوی التاثیر ہو ضرورت پوری ہونے میں، میں طویل وظیفہ پڑھنے سے معذور ہوں۔ (ب) للہ مجھ کو اپنی تمام نمازوں کی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ دعافرمائیں کہ اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے،بہت مشکل آچکی، بہت دن ہوچکے، اتنی جانیں جاچکیں اور اتنے نقصانات ہوگئے، وغیرہ۔ میرا ایک بیٹا پچاس سال کا ہے، دوسرا چالیس اور تیسرا تیس سال کا غیر شادی شدہ۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18764

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 283=54k-3/1431

    (۱) ?یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیْثُ? تین تسبیح اور اول وآخر ایک ایک تسبیح درود شریف پڑھیں، درود شریف خواہ نماز والا پڑھیں یا مختصر درود ?صَلّی اللہ علی النّبي الأمي? پڑھ لیا کریں۔

    (۲) بعد نماز عشاء ?یَا لَطِیْفُ? گیارہ سو گیارہ مرتبہ اول آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھ کر دعا کریں۔ دونوں وظیفے پڑھ لیں دشواری ہو تو ایک ہی وظیفہ پڑھ لیں اور خوب دعا کریں، ہم بھی آپ کے لیے اور متعلقین کے لیے دعا کرتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند