• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 154642

    عنوان: میرے دو بیٹے ہیں جو میری بیوی کو بہت زیادہ تنگ کرتے ہیں کبھی شرارت کے ذریعہ کبھی چیزوں کی ڈیمانڈ کرکے۔ كوئی دعا بتادیں۔

    سوال: حضرت والا، میں یہ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ میرے دو بیٹے ہیں جو میری بیوی کو بہت زیادہ تنگ کرتے ہیں کبھی شرارت کے ذریعہ کبھی چیزوں کی ڈیمانڈ کرکے۔ میں جب بھی دفتر سے واپس گھر جاتا ہوں تو ایک جنگ کا سما ہوتا ہے گھر پر میں صوم و صلاة کا پابند ہوں اور کوشش رہتی ہے کہ کوئی نماز ادائیگی سے نہ رہ جائے۔ مہربانی فرماکر کچھ پڑھنے کو بتادیں، میں واقعی بہت اُداس ہوں ان تمام صورت حال سے کبھی کبھی میری بھوک بھی ختم ہو جاتی ہے اس چیخ و پکار سے اور محلے میں آواز جاتی ہے ندامت ہوتی ہے بہت زیادہ۔

    جواب نمبر: 154642

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1572-1423/B=1/1439

    آپ جب فرض نماز کے بعد دعا کریں تو اسی کے ساتھ تین مرتبہ یہ دعا بھی پڑھ لیا کریں۔ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ أزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ أعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ إمَاماً ۔

    (۲) ایک اور دعا لکھ رہا ہوں ۴۰/ مرتبہ وَوَجَدَکَ ضَالًّا فَہَدٰی پڑھ کر بوتل میں پانی کے اندر دَم کریں اور وہ پانی دونوں لڑکوں کو صبح و شام ایک ایک گھونٹ پلاتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند