• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 48176

    عنوان: میرا بچہ چھ مہینے کا ہے اور اس نے میرا دودھ پینا چھوڑ دیا ہے، میں پوری کوشش کرتی ہوں پر وہ نہیں پیتا تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرا بچہ چھ مہینے کا ہے اور اس نے میرا دودھ پینا چھوڑ دیا ہے، میں پوری کوشش کرتی ہوں پر وہ نہیں پیتا تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 48176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1353-1339/N=11/1434-U آپ ۲۳/ بار سورہٴ کوثر (پوری انا اعطیناک الکوثر․․․) اور تین تین بار اول وآخر درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرلیں ا ور سینہ پر بھی، اور وہ پانی تھوڑے تھوڑے وقفہ سے سینہ پر اور بچہ کے چہرہ پر چھڑکیں، ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند