عنوان: دعا
سوال: مجھے وظیفہ پوچھنا ہے۔ میرے شوہر متحدہ عرب امارات میں نوکری کرتے ہیں ان کا ایچ سی وی ٹھیک ہوگیا ہے الحمد للہ مگر منفی نہیں ہورہا ہے جس کے لیے ہومیوپیتھک دوا لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر نے چار مہینہ کی دوا دی ہے اور کہا ہے دو تین مہینے میں ہی ٹھیک ہوجائے گا۔ دو مہینہ کی دوا لے چکے ہیں اب تک مگر منفی نہیں ہوا۔ براہ کرم کوئی وظیفہ بتادیں۔ الحمد ہم پانچ وقت نماز پڑھتے ہیں اور زکوة، صدقہ، خیرات بھی دیتے ہیں۔ پچھلے تین چار مہینوں سے کافی سارے کام رکے ہوئے ہیں۔ بہتر نوکری کے لیے بھی کافی جگہ درخواست کئے ہوئے ہیں مگر کہیں سے جواب نہیں آتا۔ سعودیہ نوکری کے لیے جانا چاہتے ہیں مگر ایچ سی کی کی وجہ سے درخواست نہیں کرپاتے۔ براہ کرم ہم دونوں کو کچھ پڑھنے کے لیے بتائیں؟
جواب نمبر: 3239830-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب):854=708-6/1432
ایچ، سی، وی کے لیے آپ اور آپ کے شوہر دونوں کثرت سے ”یَا سَلامُ“ ہرروز پڑھتے رہیں، ان شاء اللہ منفی ہونے لگے گا۔ اور بہتر نوکری کے لیے : ”اللَّہُمَّ اکْفِنی بِحَلالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأغْنِنی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِواکَ“ صبح وشام ۱۰۰-۱۰۰ مرتبہ پڑھتے رہیں، اول وآخر ۳-۳ بار درود شریف بھی پڑھ لیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند