• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 150788

    عنوان: گھر میں سے جادو والی چیزیں نکلیں

    سوال: حضرت مجھ کو کئی دنوں سے سستی ہوچکی ہے ، اور آنکھ میں اور سر میں بھی بہت درد رہتاہے ، اس کی وجہ سے میں عبادتوں سے دور ہورہاہوں، اور میں گندی تصویر نہیں دیکھتا، پھر بھی احتلام ہوجاتاہے ، بہت بار خواب میں کچھ بھی نظر نہیں آ تا ، صرف احتلام ہوجاتاہے ، عبادات میں دل نہیں لگنا، اور ایک دوست مرد اسی کا خیال آتاہے ، اور کوئی بھی کام نہیں بنا رہا، اور گھر میں سے جادو والی چیزیں نکلیں ، نکلی یعنی ایک مٹکا لال دھاگوں سے لپتا ہوا، میں بہت پریشان ہوں، کوئی وظیفہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 150788

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 723-820/sn=8/1438

    آپ مایوس نہ ہوں، ہمت سے کام لیں، پنجوقتہ نماز باجماعت ادا کریں اور ہرفرض نماز کے بعد معوذتین پڑھ کر اپنے سینے اور بدن پر دم کرلیا کریں، نیز روزانہ گھر میں سورہٴ بقرہ کی تلاوت کا معمول بنائیں، ان شاء اللہ سحر وغیرہ سب دور ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند