متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 5907
میرے ابو کے جسم کا بایاں حصہ وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوتا جارہا ہے۔ ڈاکٹر کہتا ہے کہ یہ لمبا علاج ہے، لیکن وہ دن بدن کمزور ہوتے جارہے ہیں۔ دوائی بھی نہیں کھائی جاتی۔ آپ سے گزارش ہے خصوصی دعا فرمائیں اور کوئی وظیفہ عنایت فرماویں۔

جواب نمبر: 5907
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 488=488/ م
اللہ تعالیٰ آپ کے والد صاحب کو شفاء کاملہ عاجلہ دائمہ عطا فرمائے (آمین) آپ والد صاحب سے فرمادیں کہ وہ ہرنماز کے بعد سورہٴ فاتحہ سات مرتبہ، اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں اور استغفار کی کثرت کریں، اور گاہے گاہے صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند