متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 16907
فرض
نماز کے بعد دعا کا صحیح طریقہ بتائیں۔ کیا دعا سے پہلے اور بعد میں درود شریف
پڑھنا ضروری ہے؟
فرض
نماز کے بعد دعا کا صحیح طریقہ بتائیں۔ کیا دعا سے پہلے اور بعد میں درود شریف
پڑھنا ضروری ہے؟
جواب نمبر: 16907
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1624=1624-11/1430
دعا سے پہلے اور بعد میں درود شریف پڑھنا دعا کے آداب میں سے ہے اور اجابت دعا میں موٴثر ہے۔ ضروری نہیں ہے، دعا کا صحیح طریقہ جاننا ہو تو جواہر الفقہ (موٴلفہ حضرت مفتی شفیع صاحب) میں رسالہ [فضائل و آداب دعا] کا مطالعہ کیجیے، اس میں دعا کے آداب واحکام احادیث کے حوالوں کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند