• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 160436

    عنوان: کینسر کے علاج کے لیے دعا

    سوال: مفتی صاحب، میرے والد کا ۲ دن پہلے کینسر کا بڑا آپریشن ہوا تھا ،۷ گھنٹے تک اب آ سی یو میں ہیں، تھوڑے پریشان رھتے ہیں، آپ سے دعاؤ کی درخواست ہے اور مجھے بھی کوئی دعا بتا دیں جو میں پڑھتا رہوں یا کو ئی صورت جس میرے والد جلد ٹھیک ہوجائیں۔ میں حافظ قرآن بھی ہوں؟

    جواب نمبر: 160436

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:784-693/D=8/1439

    اول وآخر درودشریف پڑھیں درمیان میں ایک سو چونتیس بار یَا سَلاَمُ پڑھ کر دعا کریں ان شاء اللہ شفا حاصل ہوگی۔

    اس کے علاوہ دوسرے اوقات میں چلتے پھرتے یَا سَلامُ کا ورد کرتے رہیں، خود مریض اور دوسرے لوگ بھی پڑھیں۔

    (۲) تازہ وضو کرکے دو رکعت نماز پڑھیں، پہلی رکعت سورہٴ فاتحہ کے ساتھ سورہٴ کافرون اور دوسری رکعت میں سورہٴ فاتحہ کے ساتھ سورہٴ اخلاص پڑھ کر نماز پوری کریں، پھر اللہ تعالیٰ سے خوب دل لگاکر دعا کریں، ان شاء اللہ شفا حاصل ہوگی۔

    اسباب اختیار کرنے کا حکم ہوا ہے منجملہ اسباب ظاہری کے ایک قوی سبب اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا بھی ہے اور جہاں دوسرے اسباب کمزور ہوجائیں وہاں دعا پر اور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند