• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 60041

    عنوان: میرے کسی بھی کام میں مستقل مزاجی نہیں ہے

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرے کسی بھی کام میں مستقل مزاجی نہیں ہے، چاہے دینی ہو یا دنیاوی ، جس کی وجہ سے میں کوئی صحیح فیصلہ وقت پر نہیں کرپاتا ہوں اور دل دماغ فوراً تبدیل ہونے کی وجہ سے میں پریشان ہوجاتاہوں۔ میری مدد فرمائیں اور کوئی اچھا سا علاج بتائیں چاہے وہ کسی بھی لائن سے ہو ۔

    جواب نمبر: 60041

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1129-1150/L=10/1436-U آپ نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ درود شریف کی کثرت کریں اور استخارہ کا اہتمام کریں اس سے آپ کو پشیمانی نہیں ہوگی حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم معاملات میں استخارہ کی اس طرح تعلیم دیتے تھے جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو قرآن سکھاتے تھے۔ (مشکاة: ۱۱۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند