• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 59155

    عنوان: اگر نظر لگتی ہے تو کیسے بچا جائے

    سوال: کیا فرماتے ہیں اہل سنت والجماعت نظر کے بارے میں ۔ جیسا کہ لوگ کہتے ہیں کہ نظر لگ گئی ، کیا یہ سچ ہے کہ نظر لگتی ہے؟یا شریعت میں اس کی کوئی اہمیت ہے ؟ اور اگر نظر لگتی ہے تو کیسے بچا جائے جیسے کوئی بیمار ہوجاتاہے یا کوئی نقصان ہوجاتاہے تو کہا جاتاہے کہ نظر لگ گئی ہے ، کیا یہ واقعہ سچ ہے؟

    جواب نمبر: 59155

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 659-655/B=7/1436-U حدیث شریف میں آیا ہے العینُ حقٌّ یعنی نظر لگ جانا یہ حق ہے، اور صحیح ہے۔ اس کے متعدد علاج ہیں، سب سے عمدہ علاج یہ ہے کہ اس پر معوذتین یعنی قل اعوذ برب الفلق، اور قل اعوذ برب الناس پڑھ کر دم کریں، نظر ختم ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند