• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 608219

    عنوان:

    دعائے صحت کی درخواست

    سوال:

    میرا نام زینت النساء ہے مجھے uterus fibroid جو کہ رحم کی ایک بیماری ہے جس کو ٹیومر بھی کہتے ہیں اس کا ماپ(3*9 .1*11)ہے ڈاکٹر نے آپر یشن بتایا ہے دو ماہ دوا کھانے سے آرام نہیں ہوا پریشانی زیادہ ہو گئی ، پہلے کے مقابل آپر یشن ہو گیا تو حمل رکنے میں پریشانی ہوگی میری شادی کو 5ماہ ہی ہوئے ہیں کوئی ایسی دعاء جس سے ہماری پریشانی دور ہو جائے اور ہم کو آپر یشن کی ضرورت نہ ہو بہت پریشان ہے ہم اور ہمیں تکلیف بھی ہوتی ہے پیت کے نیچے کا حصہ بالکل سخت رہتا ہے ابھرا (موٹا)ہوا بھی ہے ابھی ہمارے حمل کا اول ماہ ہے پریشانی دن بدن زیادہ ہو رہی ہے ڈر ہے کہ داکٹر بیماری دیکھ کر حمل ساقط کرنے کو نہ بول دیں ، دعا کی درخواست ہے آپ سبھی سے کوئی دعاء جس سے ہم کو آپر یشن سے نجات مل جائے اللہ ہم سب کی پریشانی دور فرمادیں آمین۔

    جواب نمبر: 608219

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:278-202/H-Mulhaqa=5/1443

     آپ حسب استطاعت زیادہ سے زیادہ صدقہ خیرات کا اہتمام کریں اور روزانہ بعد نماز فجر وبعد نماز مغرب ” یَا سَلَامُ“ ۱۴۱/ مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں، نیز دعا کا اہتمام کریں، پھر بھی ناگوارطبیعت جو حالات پیش آئیں، اُن پر ثواب کی امید کے ساتھ صبر کریں، میں بھی آپ کے لیے دعا کرتا ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند