• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 37765

    عنوان: خواب كا استخارے سے تعلق ہے۔

    سوال: میں استخارہ کررہا ہوں (میرے برین میں اے وی ایم کے ایمبولائیزیشن کے لیے) ، پانچ دن سے روزانہ سونے سے پہلے دو رکعت نماز اور استخارہ کی دعا پڑھ کر آج پانچ دن بعد، جب فجر پڑھ کر سویا تو قریب ساڑھے دس بجے صبح کو میں نے خواب میں دیکھا کہ میری ایم ٹیک پروجیکٹ رپورٹ (نوٹ: اب میرا ایم ٹیک کورس پورا ہو چکا ہے) میں خارجی گائیڈ کی دستخط ہونی تھی تو میں جب اے پی ٹرانسکو گیا ان سے ملنے تو اندر نہیں جانے دیا جارہا ہے۔ میں نے ان کو فون کیا تو وہ آئے لیکن میں میرے دوست سے بات کررہا تھا تو وہ غصہ ہوئے اور چلے گئے۔ میں پریشان ہوا اور کسی مسجد میں نماز پڑھنے کو رکے تو میں میرے دوست پر غصہ ہوگیا۔ پھر ہم اے پی ٹرانسکو گئے تو کسی تیسرے آفیسر نے دستخط کردیا۔ ہم بہت خوش ہوئے۔ کیا یہ خواب کا ہمارے استخارہ سے تعلق ہے؟ ہمیں جواب کا انتظار ہے۔

    جواب نمبر: 37765

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 623-323/M=4/1433 جی ہاں خواب کا استخارہ سے تعلق ہے اور اشارہ اثبات میں ہے جس مقصد کے لیے استخارہ کررہے ہیں، اس میں ان شاء اللہ کامیابی ہوگی، بشرطیکہ کسی حرام وناجائز امر کا ارتکاب لازم نہ آئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند