• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 151212

    عنوان: كیا پورا ایک مہینہ روزانہ سورة الاعلیٰ لکھنی ہے؟

    سوال: فتوی آئی ڈی نمبر 150002 کو میں نے پڑھا، اس کے بارے میں ضروری سوال تھا۔ آپ نے لکھا ہے کہ جب عورت کو حمل ہوتا ہے تو شوہر پہلے مہینہ میں سورة الاعلیٰ اپنی بیوی کے پیٹ پر لکھ دے ان شاء اللہ لڑکاپیدا ہوگا۔ میرا سوال یہ ہے کہ مرد کو صرف ایک مرتبہ پہلے مہینہ میں عورت کے پیٹ پر سورة الاعلیٰ لکھنی ہے؟ یا پھر پورا ایک مہینہ روزانہ سورة الاعلیٰ لکھنی ہے؟

    جواب نمبر: 151212

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1164-1149/L=9/1438

    ایک مرتبہ لکھ دینا کافی ہے پورے مہینے روزانہ لکھنا ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند