• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 65422

    عنوان: کیا ہم دشمن کے لیے مسنون دعا پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا ہم دشمن کے لیے مسنون دعا پڑھ سکتے ہیں؟ اگر ہمیں محسوس ہو کہ فلاں شخص ہمارا دشمن ہے، لیکن حقیقت وہ ہمارا دشمن نہ ہو، تو کیااس صورت میں مسنون دعا پڑھنے کا اثر الٹا ہوگا؟۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 65422

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 815-921/L=9/1437 مسنون دعاوٴں کا اثر الٹا نہیں ہوتا، البتہ بغیر کسی قوی دلیل کے کسی شخص کو اپنا دشمن سمجھنا یا اس کے بارے میں بدگمانی کرنا درست نہیں۔ دعا پڑھتے وقت انسان کو مطلق دشمن سے حفاظت کی نیت کرنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند