متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 603439
اپنی پسند کے رشتہ کے لئے کوئی عمل بتلادیں
حضرت میرے گھر والوں نے میرا رشتہ کردیا ہے اور جس لڑکی سے رشتہ کیا ہے وہ انگریزی پڑھی ہوئی ہے اور مجھے یہ رشتہ پسند نہیں ہے اسلئے کہ میں ایک ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں جوکہ عالمہ ہے اور حافظِ قرآن بھی ہے بندہ کے لئے کوئی ایسا عمل یا کوئی ایسی تدبیر بتائیں کہ جہاں پر گھر والوں نے رشتہ کیا ہے وہ رشتہ ختم ہوجائے اسلئے کہ اگر میرا رشتہ وہاں پر ہوگیا تو میں کبھی بھی ان کے ساتھ خوش نہیں رہ پاؤں گا اور ہمارے گھر والے بہت سخت ہیں میں ان سے کچھ کہہ بھی نہیں سکتا لہٰذا حضرت آپ ہی کوئی ایسا عمل یا کوئی ایسی دعا بتادیں کہ لڑکی والے خود ہی رشتہ ہٹالیں اگر یہ رشتہ کسی طرح ہٹ گیا تو ان عالمہ سے میرا رشتہ اور شادی ممکن ہے ازراہِ کرم شفقت اور نظرِ کرم فرما کر جواب عنایت فرمائیں․ اللّٰہ تعالٰی آپکے علم میں اور عمر خوب ترقی عطاء فرمائے ..․ آمین یارب العالمین
جواب نمبر: 603439
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 791-566/H=07/1442
رشتہ کے معاملہ میں اپنی رائے کو ہی پتھر کی لکیر نہ سمجھیں استخارہ بھی کرلیں اور بہتر یہ ہی ہے کہ والدین سے مستغنی ہوکر نکاح نہ کریں، بہتر جگہ نکاح ہونے کے لئے اللہ پاک سے دعاء بھی کرتے رہیں اللہ پاک ہر خیر سے نوازے، ہر شر سے حفاظت فرمائے ۔ آمین
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند